تین کروڑ روپے ٹیکس چوری ‘ ماشاء اللہ الیکٹرونکس کیخلاف شکجہ تیار

تین کروڑ روپے ٹیکس چوری ‘ ماشاء اللہ الیکٹرونکس کیخلاف شکجہ تیار

ملتان ( نیوز رپورٹر) ریجنل ٹیکس آفس (ایف بی آر) ان لینڈ ریونیو ملتان نے 3 کروڑ روپے سے زائد ٹیکس چوری میں ملوث ماشاء اللہ الیکٹرونکس کے خلاف اسیسمنٹ آڈر جاری کر دئیے ہیں۔ تفصیل کے مطابق چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس ملتان عابد رضا بودلہ کے احکامات پر ایڈیشنل کمشنر(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

زاہدہ سرفراز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ حسین آگاہی روڈ پر واقع ماشا اللہ الیکٹرانکس کے اکاؤنٹ کی چھان بین کی تو وہ 3 کروڑ روپے سے زائد کی ٹیکس چوری میں ملوث نکلے جس پر ریجنل ٹیکس آفس ملتان نے ماشاء اللہ الیکٹرانکس کے خلاف اسیسمنٹ آڈر جاری کر دیے کہ وہ یہ رقم جمع کروائیں ورنہ ان کے اکاؤنٹ ضبط کر لیے جائیں گے۔ مذکورہ الیکٹرانکس کے مالکان نے مذکوہ رقم جمع کروانے کے بجائے کمشنر اپیل سے سٹے آڈر لے لیا ہے اور اب اس کیس کو ختم کروانے کیلئے ملتان سے تعلق رکھنے والے حکومتی پارٹی کے ایک ممبر اسمبلی سے کمشنر اپیل فرخ مجید پر دباڈالا جا رہا ہے کہ وہ اس کیس کو ختم کر دیں

3کروڑ ٹیکس چوری

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...