لومیرج کے بدلے ،اغوا ہونیوالی دو خواتین برآمد ملزم گرفتار ہائی پروفائل کیس کلوز

لومیرج کے بدلے ،اغوا ہونیوالی دو خواتین برآمد ملزم گرفتار ہائی پروفائل کیس ...

کبیروالا+بٹہ کوٹ+اڈا کوٹ بہا در(نامہ نگار+نمائندگان پاکستان)’’ہائی پروفائل‘‘ کیس منطقی انجام کو پہنچ گیا، لڑ کی کی لو میرج کے بدلے اغواء کی جانے والی حا ملہ خاتون سمیت (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

دو مغویہ خواتین نواں شہر پو لیس نے برآمد کر لیں، اغواء کار گرفتارکر لیا ،متاثرہ خاندامن کے نوجوان نے ملزمان کی لڑکی ’’اغواء ‘‘کر کے لو میر ج کر لی تھی،اعلیٰ پو لیس حکام نے کیس کی خود نگرانی کی، سرائے سدھو پو لیس نے ڈاکوؤں کا گینگ پکڑ لیا، بھاری مقدار میں اسلحہ ،لوٹا سامان برآمدکر لیاگیا ہے،گرفتار ڈکیت میڈیا کے سامنے پیش، گزشتہ روز ڈی ایس پی مہر وسیم نے اپنے دفتر میں ایس ایچ اوصدر مہر عبا س حیدر سپرا، ایس ایچ او نواں شہرمحمد افضل مہار، ایس ایچ او سرائے سدھو محمد یوسف بھٹی کے ہمرا ہ پریس کانفرنس کرتے ہوتے ہوئے بتایا کہ چند ماہ نواحی مو ضع احمد آبا د کے رہائشی ریاض حسین نے ملازم حسین کمہار کی بیٹی حمیرا کو مبینہ طور اغواء کرتے شادی رچا لی تھی جسکا حمیرا کے والدین اور ورچاء کو شدید رنج ا سی رنج کی بناء پر ملازم حسین کمہار کے بیٹے محمد ارشد نے دیگر ساتھیوں محمد بخش، قسور ،اختر ،نصیر احمدکے ہمراہ خود کار اسلحہ سے مسلح ریاض حسین کے گھر پر دھاوا بولتے اہل خا نہ کو گن پوائنٹ پررکھتے اسکی بھاوج فرزانہ اور نو ماہ کی حاملہ ہمیشرہ سونیا کو اغواء کر لیا اس دوران ملزمان نے اندھادھند ہوائی فائر نگ کر کے علاقہ میں خوف ہراس پھیلا دیا اور مغویان کو لیتے فرار ہو گئے ،ڈی ایس پی مہر وسیم نے بتایا کہ ملزمان مغویہ خواتین کو لے کے مختلف علاقوں میں پھرتے رہے تاہم پو لیس نے شبانہ روز کاوشیں کرتے بلالآخر اغواء کاروں کو بھکر کے علاقہ سے گرفتا ر کر کے مغویہ خواتین اور بچوں کو برآمد کر لیا،واضح رہے کہ اغواء کے اس کیس پر اعلیٰ پو لیس حکام براہ راست نگرانی کررہے تھے ، مزید برآں ڈیس ایس پی نے دوران پریس کانفرنس تھانہ سرائے سدھو پو لیس کی جانب سے گرفتار سات رکنی ’’بگو‘‘ ڈکیت گینگ بھی میڈیا کے سامنے پیش کر تے ہو ئے بتایا کہ قیصر عبا س عرف بگو اورمظفر حسین،رضوان،امجد،بلال،عدنان پر مشتمل گینگ سے برآمد شدہ بھاری مالیتی طلائی زیورات، نقدی،موبائل فون،وارداتوں میں استعما ل کیا جانے والے تیس بور پستول معہ درجنوں گولیاں، موٹر سائیکل برآمد کر لیا ہے، گرفتار ڈکیت گینگ پر ضلع بھر کے مختلف تھانوں میں سنگین نوعیت کے14مقدما ت درج تھے، مزید برآں دوران پریس کانفرنس ڈی ایس پی نے مزید بتایا کہ بٹہ کوٹ چوکی کے انچارج سب انسپکٹر شعبان گورائیہ کی زیر قیادت پو لیس ٹیم نے نواحی موضع عنائت پور میں چھاپہ مارتے چار جواریوں شاہ محمد،محمدمنشاء،شفقت حسین،مشتاق احمد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اس دوران پو لیس نے ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم نقد 50 ہزار روپے ،ایک موٹر سائیکل بھری برآمد کر لیا،ڈی ایس پی مہرمحمد وسیم نے بتایا کہ ڈی پی اوخا نیوال راؤ محمد معصوم نے کاروائیوں میں شریک پو لیس آفیسران اور اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...