مظفر گڑھ ‘ رینج آفیسر کی پھرتیا ں ‘ سرکاری درختوں کا صفایا ‘ ٹمبر مارکیٹ میں فروخت کرنیکا انکشاف

مظفر گڑھ ‘ رینج آفیسر کی پھرتیا ں ‘ سرکاری درختوں کا صفایا ‘ ٹمبر مارکیٹ میں ...

مظفرگڑھ( سٹی رپورٹر) تینوں رینجوں میں تعینات رینج آفیسر نے ضلع بھر میں سرکاری درختوں کی لوٹ سیل لگادی۔ کوٹ ادو غازیگھاٹ اور فتح پور رینج کا اضافی چارج رکھنے والے اہلکاروں اورفاریسٹ گارڈوں کو بھی چوری پر لگا دیا ۔ تفصیل کے مطابق کوٹ ادو رینج ،غازیگھاٹ رینج، فتح(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

پور رینج میں تعینات رینچ آفیسر مجیب الرحمان کماؤپوت مشہور ہونے کیوجہ سے اضافی چارج صرف کرپشن کرنے کیلئے اپنے پاس رکھا ہوا ہے محکمہ جنگلات مظفرگڑھ کے دبنگ رینج آفیسر مجیب الرحمان نے اپنے قریبی ساتھی فاریسٹ گارڈمحبوب گدرا کے ذریعے نہروں پر لگے قدیمی سر کاری درخت کاٹ کر فروخت کرنے کا سلسلہ کافی عرصہ سے شروع کیا ہوا ہے ذرائع کے مطابق آج سے25سال پہلے محکمہ انہار نے نہروں کے کناروں پر درختوں کا چارج محکمہ جنگلات کے حوالے کیا تھا محکمہ جنگلات نے چارج لینے کے بعد آج تک 60فیصد درختوں کو کاٹ کر فروخت کر دیا ہے۔ اس وقت نہروں کے کنارے پر 40فیصد درخت باقی موجود ہیں جبکہ پنجاب حکومت نے درختوں کا چارج واپس انہار کو دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کی خبر سنتے ہی کوٹ ادو کے مقامی رینج آفیسر مجیب الرحمان نے سرکاری درختوں کو تیزی سے کٹوانا شروع کر رکھا ہے۔ کہ محکمہ انہار کو درختوں کا چارج دینے سے پہلے پہلے اپنا کام مکمل کر لیا ہے۔ پچھلے ہفتہ کو مذکورہ رینج آفیسر نے مظفرگڑھ کینال پر محمود کوٹ کے قریب ایک ہی رات میں تقریبا مبینہ طورپر دس لاکھ روپے کے درخت چوری کٹوا دیئے اور گزشتہ رات ڈنگہ مائنرسے مبینہ طور پر 4لاکھ مالیت کے قیمتی درخت مجیب الرحمان اور فاریسٹ گارڈمحبوب گدرا نے ملکر کٹوا کر فروخت کیئے جنکی باقی منڈھ (جڑیں) ایک مقامی زمیندار نے میڈیا کو بلاکر دکھائے جنکی تصویریں صحافیوں نے حاصل کرلی درخت غائب جبکہ منڈھ (جڑیں )موجود ہیں مقامی لوگوں نے صحافیوں کو بتایا کہ مقامی رینج آفیسر اور فاریسٹ گارڈ نے خود درختوں کو کٹوا کر ٹمبر مارکیٹ میں فروخت کیے ہیں ذرائع کے مطابق مذکورہ رینج آفیسر حبیب الرحمان نے غازیگھاٹ جنگل اور احمد موہانہ جنگل میں بھی جنگل کا صفایا کر دیا ہر سال سرکاری طور پر منج کانا نیلام کیا جاتا تھا لیکن پچھلے سال اس کرپٹ رینج آفیسر مجیب الرحمان نے بغیر نیلامی کے منج کانا مقامی ٹھیکیداروں کو 10لاکھ روپے میں بیچ کھایا عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ احکام سے نوٹس لیکر قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...