احمد شرقیہ ،3صدیاں دیکھ کر بزرگ دنیا سے رخصت درجنوں بیٹے پوتے پوتیاں سوگوار

احمد شرقیہ ،3صدیاں دیکھ کر بزرگ دنیا سے رخصت درجنوں بیٹے پوتے پوتیاں سوگوار

احمدپورشرقیہ (سٹی رپورٹر) تین صدیاں دیکھنے والا بزر گ شخص127 سال کی عمر میں چل بسا، سوگواران میں درجنوں بیٹے ، پوتے ، پوتیاں ، چھوڑیں، تفصیل کے مطابق احمدپورشرقیہ کے(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

نواحی علا قہ موضع دائم والا کا رہائشی چوہدری محمد بوٹا 1892 میں بھارتی پنجاب کے علا قہ پنڈ ڈل میں پید اہوا۔ تحریک پاکستان کے دوران لیا قت پور کے چک نمبر 63 میں سکونت اختیار کی اس کے بعد او چ شریف ، او رآخر میں احمدپورشرقیہ کے نواحی علا قہ موضع دائم والا میں مستقل سکونت اختیار کی ، اور زمیند ارہ پیشہ اختیار کیا ،مرحوم کے چھہ بیٹے رشید ، حاجی صدیق ، بشیر ، وزیر ، عبدالحمید ، عبدالمجید ، اور دو بیٹیاں پیدا ہوئیں جبکہ مرحوم نے سوگواران میں درجنوں ،بیٹے ، بیٹیاں ، پوتے ، پوتیاں ، چھوڑیں ، مرحوم کی نمازجنازہ میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی ۔ مرحوم چوہدری محمد بوٹا چٹھہ کے بیٹے چوہدری صدیق چٹھہ ، اور پوتے چوہدری شہباز چٹھہ ، کے مطابق مرحوم نے ساری زندگی سادہ طرز خوراک کھائی اور سو سال بعد ان کے بال دوبارہ سیاہ ہو نا شروع ہوگئے تھے اور دانت بھی بر قرار تھے۔ اور موت سے دس روز قبل تک کھیتوں میں خود کام کرتے تھے۔ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے قر آن خوانی کا اہتمام آج بروز جمعۃ المبارک دن گیارہ بجے نواحی موضع دائم والا میں ہوگی ۔

تین صدیاں

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...