صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ‘ قصبہ فیروز کے مسائل حل کرینگے ‘ عامر نواز چانڈیہ

صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ‘ قصبہ فیروز کے مسائل حل کرینگے ‘ عامر نواز ...

فیروزہ(نامہ نگار)تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی سردارعامرنوازخان چانڈیہ نے کہا ہے کہ قصبہ فیروزہ میں نکاسی آب کو درست سمت میں تعمیرکرکے مسلہ حل کیا جائے گا،جبکہ صاف(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

پانی کی فراہمی کے لئے ہر شہری کی رسائی ممکن بنائی جائے گی ،جبکہ قصبہ فیروزہ کی آبادی میں پختہ سڑکوں کی تعمیرسمیت گلی محلوں میں سولنگ اورسڑکوں کی ازسرنوتعمیر کر کے عوام کے بنیادی مسائل فوری حل کئے جائیں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ فیروزہ کے موقع پر مختلف محلوں اوربازاروں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر انہوں نے نکاسی آب کے نظام کو بہتربنانے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کارلانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہا کہ وزیراعلیٰ سے قصبہ فیروزہ کے مسائل کے حل کے لئے مزیدفنڈزحاصل کئے جائیں گے ،سردارعامرنوازخان چانڈیہ نے کہا کہ ماضی میں فیروزہ کواگرنظر اندازناکیا جاتا تو مسائل گمبھیرشکل اختیارنا کرتے تاہم وہ فیروزہ کے گمبھیرمسائل کے حل کے لئے اپناکرداربھرپوراندازمیں ادا کریں گے ،موقع پر موجودپبلک ہیلتھ کے حکام کوہدایت کی کہ وہ گلی محلوں جن میں نکاسی آب کی لائنیں نہیں ڈالی گئیں یا بوسیدہ ہو چکی ہیں وہاں پر ازسرنو سیورلائنیں ڈالی جائیں اور صاف پانی کی فراہمی کے لئے تمام آبادی میں سہولیات فراہم کی جائیں ،انہوں نے بتایا کہ اندرون شہر پختہ رابطہ سرکیں تعمیرکی جائیں گئیں اورگلی محلوں میں سولنگ وغیرہ لگائی جائے گی ،اس موقع پر جام ریاض احمدلاڑ،نذیرخان ثانڈیہ ،رانا ضیاالحق ،حاجی طارق ،حافظ جام حسن ،حیدعلی سمیت دیگرنمائندہ افراد موجودتھے ۔

چانڈیہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...