ضلع لودھراں ‘فہرستیں غائب ‘ ٹاؤٹوں کو ریلیف دینے کا انکشاف ‘ کارروائی زیرو

ضلع لودھراں ‘فہرستیں غائب ‘ ٹاؤٹوں کو ریلیف دینے کا انکشاف ‘ کارروائی زیرو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوگڑاں(نمائندہ پاکستان)ضلع میں ٹاؤٹ مافیاء کیخلاف جاری لسٹ5 سالوں بعدبھی تھانوں کے باہر آویزاں نہ ہوسکی،متعددڈی پی او تبدیل‘ کاروائی صفررہی۔ تحصیل لودھراں، تحصیل کہروڑپکا،تحصیل دنیاپور کے افراد شامل تھے، تحصیل لودھراں سے50 افراد، تحصیل دنیاپور سے 24 افراد(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

اور تحصیل کہروڑپکا سے 25 افراد شامل تھے،ن لیگی دور میں حکم نامہSBN/37241 ایس ایس پی سپیشل برانچ ملتان کو 10/10/13کوٹاؤٹ مافیاء کیخلاف کاروائی کیلئے لسٹ بھیجوائی گئی تھی،مگر ٹاؤٹ مافیاء کی جاری لسٹ کو پانچ سال سے زائد عرصہ گزر گیا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی کاروائی سامنے نہیں آئی،ٹاؤٹ مافیاء لسٹ میں شامل افراد سرکاری طور پر بننے والی کمیٹیوں میں بطور ممبران بھی شامل رہے اور ہر سرکاری تقریب میں تقریبا فرنٹ سیٹوں پر براجمان ملتے ہیں،لودھراں پانچ سالوں میں بااثر افراد نیمختلف محکموں سے مبینہ طور پر گٹھ جوڑ کرکے اپنے نام لسٹوں سے نکلوانا شروع کردئیے اور کچھ نے عدالتوں کا رخ کرلیا،ضلع لودھراں میں ٹاؤٹ مافیاء کی لسٹ میں اکثریت کا تعلق ن لیگ سے ہے اور با اثرشخصیات پرمشتمل ہیں جسکی وجہ سے یہ لسٹ پچھلے دورمیں تھانوں پرآویزاں ناہو سکی،آخری اطلاعات اورذرایع کیمطابق سودخورمافیا ء اورٹاؤٹ مافیاء کیخلاف اور نئی لسٹیں بھی بن چکی ہیں۔
کارروائی زیرو