یوسی ماڑی شیخ شجرہ واٹر فلٹریشن پلانٹ ناکارہ لوگوں پر ہیپاٹائٹس کا حملہ
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)50 لاکھ روپے کی مالیت سے لگایاجانیوالاواٹرفلٹریشن پلانٹ ناکارہ ہو گیا ‘مقامی آبادی میں ہپاٹائٹس70 فیصد سے بھی تجاوز کرگیا ۔ تفصیل کے مطابق صاف پانی پراجیکٹ کے تحت یونین کونسل ماڑی شیخ شجرہ کی آبادی بستی طارق آباد میں50 لاکھ روپے کی مالیت سے(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )
واٹرفلٹریشن پلانٹ لگایاگیاتھاجس میں ناقص میڑیل کااستعمال کیاگیا۔13 لاکھ کی لاگت والاپلانٹ50 لاکھ روپے میں لگایاگیاتھا بعدازاں جب ضلع کونسل نے مذکورہ بالا واٹرفلٹریشن پلانٹ اپنی تحویل میں لیاتو بدنام زمانہ کرپٹ سب انجینئر محمدطارق نے کرپشن کی الٹی گنگا بہادی ریکارڈ میں فلٹرتبدیل جبکہ موقع پرکئی ماہ سے فلٹرہی تبدیل نہ کیاگیا باقی عملہ ڈیوٹی دینے کی بجائے غائب رہنے لگا جس کے باعث واٹرفلٹریشن پلانٹ طار ق آباد بندہوچکاہے اورمقامی لوگ سنکھیا کی آمیزش شدہ زہریلا پانی پاینے پرمجبور ہوچکے ہیں جس کی وجہ ہپاٹائٹس70 فیصد سے بھی زائد آبادی میں سرائیت کرچکاہے اورہرگھرمیں3 سے چار افرادہپاٹائٹس کاشکار ہوچکے ہیں اورتیزی سے اموات بھی ہورہی ہیں مقامی لوگوں نے انکشاف کیاکہ مذکورہ بالافلٹریشن پلانٹ سے بہترمعیار کاواٹرفلٹریشن پلانٹ ایک خداترس شخص نے اپنی ذاتی جیب سے قریبی آبادی میں13 لاکھ روپے کی لاگت سے لگواکردیا جبکہ اس کاٹی ڈی ایس250 سے بھی کم رہتاہے جبکہ اس فلٹریشن پلانٹ کاٹی ڈی ایس1300 سے بھی تجاوز کرچکاہے جس سے پانی پینے کے قابل بھی نہ ہوتاہے مکینوں محمداسحاق، محمدامین انصاری، راناارشد، شوکت باجوہ، محمدآصف باجوہ، غلام سرور اوڈ، عبدالکریم بوہڑ، رانا محمدرمضان، محمدرفیق اوڈ، محمداشرف باجوہ، عبدالمالک ، عبدالجبار اوردیگرنے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیاکہ فوری طورپرنوٹس لے کرانہیں صاف پانی کی دستیابی کویقینی بنانے کاحکم دیں۔