شاہ جمال ،دلہن نذر آتش نادیہ نشتر میں جاں بحق شوہر گرفتار

شاہ جمال ،دلہن نذر آتش نادیہ نشتر میں جاں بحق شوہر گرفتار

چوک مکول، چوک مہر پور(نامہ نگار ، نمائندہ پاکستان) شاہ جمال میں سسرالیوں کے ظلم کا شکار نئی دلہن نادیہ پر اسکے شوہر اور سسرالیوں نے چھ روز قبل ناچاقی کے باعث پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی، جس پر نادیہ کے جسم کا 70 فیصد حصہ متاثر ھو گیا تھا نادیہ کی شادی 6 ماہ قبل چبک پور کے رہائشی ثقلین کے ساتھ(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

ھوئی تھی گھر میں ناچاقی کے باعث شوہر ثقلین نے اپنے گھر والوں کے ہمراہ مل کر نادیہ کو آگ لگا دی،جس سے نادیہ شدید جھلسی گئی تھی۔ تھانہ شاہ جمال پولیس نے دلہن نادیہ کو نشتر منتقل کیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ھوئے جاں بحق ھوگئی۔ پولیس نے نادیہ بی بی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والے اسکے خاوند ثقلین گازر کے خلاف تھانہ شاہ جمال میں مقدمہ درج کرتے ھوئے اسے گرفتار کر لیا ھے جبکہ نادیہ بی بی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلے صدر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ھے۔

B

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...