جنوبی پنجاب ،صوبہ اسلام آباد میں سرگرمیاں تیز اراکین اسمبلی کی جہانگیر ترین سے ملاقاتیں ،آئینی پہلوؤں کا جائزہ

جنوبی پنجاب ،صوبہ اسلام آباد میں سرگرمیاں تیز اراکین اسمبلی کی جہانگیر ترین ...

لودھراں( نما ئند ہ پا کستا ن )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے عوام کو انکا جائز حق ضرور دلوائے گی۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ جولائی کے اوائل سے کام شروع کردیگا۔جنوبی پنجاب کے مسائل اب لاہور نہیں بلکہ جنوبی پنجا ب میں حل ہونگے۔یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور وفاقی وزراء سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کہی(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

۔ ملاقات میں میں وفاقی وزراء پرویز خٹک، علی محمد خان خسرو بختیار،، ایم این اے ملک عامر ڈوگر ، وزیر اعظم معائنہ کمیشن کے سربراہ احمد یار ہراج ، طاہر بشیر چیمہ، اسحاق خان خاکوانی و دیگر موجود تھے۔پارٹی رہنماؤں نے جہانگیر ترین سے ملاقات میں جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام ،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام اور مقام کے تعین پر تفصیلی تباد لہ خیال کیا جبکہ جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے آئینی اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا ۔ملاقات میں اپوزیشن جماعتوں سے نمٹنے کی حکمت عملی بھی طے کی گئی۔ جہانگیر ترین نے پارٹی رہنماؤں سے خطاب میں مزید کہا کہ لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ عوام دوست قانون سازی کے لئے دیے۔اپوزیشن جماعتوں کو قومی اسمبلی یاسینیٹ کاروائی میں تاخیر ی حربے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔عوامی فلاح سے متعلق قانونی سازی میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو فلاحی ریاست ضرو ربنائیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...