جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن ‘ 29 لاکھ جرمانہ ‘ 28 افراد پر مقدمے

جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن ‘ 29 لاکھ جرمانہ ‘ 28 افراد پر مقدمے

ملتان ( سپیشل رپورٹر)جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرنے(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

والی ٹاسک فورسز نے ایک روزمیں119بجلی چور پکڑ لئے ۔29لاکھ21ہزار روپے جرمانہ عائد ۔28افراد کے خلاف مقدمات درج کروادئیے گئے ۔ میپکو ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس پر مشتمل ٹاسک فورسز نے ملتان، ڈی جی خان، وہاڑی، بہاولپور، ساہیوال، رحیم یار خان، مظفرگڑھ،بہاولنگر اور خانیوال میں9جنوری2019 ؁ء کو117 گھریلو صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا انہیں ایک لاکھ71ہزار379یونٹس چوری کرنے پر 28لاکھ57ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیاجبکہ27بجلی چوروں کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج کروائے گئے ۔ خانیوال میں ایک تجارتی صارف کوایک ہزار162یونٹس چوری کرنے پر35ہزارروپے،وہاڑی میں ایک ٹیوب ویل صارف کو2ہزار592 یونٹس چوری کرنے پر28ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا ۔

مقدمے

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...