چینی سفیر کی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک سے ملاقات ‘ سی پیک منصوبوں پر بریفنگ

چینی سفیر کی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک سے ملاقات ‘ سی پیک منصوبوں پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سپیشل رپورٹر)پاکستان میں تعینات عوامی جمہوریہ چین کے سفیر Mr. Yao (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

Jing نے گزشتہ روز محکمہ توانائی پنجاب کے وزیر ڈاکٹرمحمد اختر ملک سے ملاقات کی۔ اعلیٰ سطحی ملاقات میں عوامی جمہوریہ چین کے قونصل جنرل Mr. Long Dingbin ، ایڈیشنل سیکرٹری انرجی ڈاکٹر سید پرویز عباس، سیکرٹری توانائی محمد عامر جان بھی شریک ہوئے۔ سیکرٹری توانائی عامرجان نے Mr. Yao Jing کو سی پیک منصوبوں، مسائل اور ابت تک کی پیشرفت پر مکمل بریفنگ دی۔ ملاقات میں توانائی کے شعبے میں دونوں ممالک کے ملکر کام کرنے اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی سفیر Mr. Yao Jing نے پی ٹی آئی کی حکومت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں نئی حکومت کی کامیابی کے لیے پر امید ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر توانائی نے کہا کہ توانائی کا شعبہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے حوالے سے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں توانائی بحران کے خاتمے کے لیے سی پیک کے منصوبوں میں انرجی کو کلیدی اہمیت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کی کامیابی میں پنجاب کا اہم کردار ہے اور پاکستان کی کامیابی پنجاب کی کامیابی پر منحصر ہے۔ ڈاکٹر محمد اختر ملک نے مزید کہا کہ دنیا کلین انرجی کی طرف بڑھ رہی ہے اور کلین انرجی محکمہ توانائی کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے توانائی کے شعبے میں پاکستان اور چائنہ میں تعاون کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں لوکل طورپر تیارشدہ سولر پینل انڈسٹری کیلئے چین کے تعاون کے خواہاں ہیں۔