عبدالحکیم ‘ ترقیاتی کاموں میں مبینہ کرپشن ‘ تحقیقات شروع ‘ ریکارڈ ضبط ‘ جلد اہم انکشافات
جودھ پور ،نواں شہر (نمائندہ پاکستان )چیئرمین میونسپل کمیٹی عبدالحکیم کی سربراہی میں ترقیاتی کاموں کی لوٹ مار کے سلسلہ میں کی تحقیقات کے لیے ڈائریکٹر انسپکشن لوکل گورنمنٹ پنجاب لاہور عبدالحکیم پہنچ گئے ،تمام ریکارڈ قبضہ میں لے کر منصوبوں کا معائنہ کیا شروع کردیا ۔۔تفصیل کے مطابق(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
پاکستان تحریک انصاف عبدالحکیم کے رہنما وائس چیئرمین عبدالحکیم چوہدری اقبال نے لوکل گورنمنٹ لاہور کو دی گئی درخواست میں نشاندہی کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی عبدالحکیم کے چیئرمین عبدالطیف شیخ جس کا تعلق ن لیگ سے ہے کی سربراہی میں ہونے والی کروڑوں کی ترقیاتی کاموں جس میں میٹل روڈ گلی والی محلوں میں ڈالی گئی سیوریج لائن سولنگ اور ٹف ٹائل شامل ہے میں انتہائی ناقص میٹریل استعمال کیا گیا جبکہ ان منصوبوں میں بے ضابطگیاں بھی کی گئیں ہیں دو سال قبل 12کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سیوریج منصوبہ میں شامل ڈسپوزل نمبر 1میں آج تک چالو نہ ہوسکا ڈسپوزل نمبر2کی بدعنوانی کی نشاندہی کے باوجود ہینڈ اوور کر لیا گیا جس میں بھاری رشوت وصول کی گئی یہ بات بھی قابل غور ہے کہ ڈسپوزل نمبر1پر سے 40ہارس پاور موٹر جس کی قیمت تقریبا 3لاکھ روپے ہیں بلدیہ کے عملہ نے اتروا کر غائب کردی تھی جوکہ کونسلر بلدیہ عبدالحکیم قسور حسین بھٹی کی کاوش سے موٹر واپس لگوائی گئی جس کے تمام تر ثبوت و شواہد ملک عباس انکوائری آفیسر نے اپنے پاس محفوظ کرلیے اس طرح ٹھیکیداروں نے کئی ماہ سے ترقیاتی منصوبے ادھورے چھوڑ رکھے ہیں اور بل بھی وصول کرلیے ہیں ان ادھورے منصوبوں کے دوبارہ ٹینڈر پاس کرکے مکمل کیے جا رہے ہیں جس میں میونسپل کمیٹی عبدالحکیم کا آفس رہائش گاہ جس کی تعمیر میں پرانی اینٹوں اور چھت پر پرانی ٹائلوں کا استعمال کیا گیا اس طرح چیف آفیسر کو فراہم کی گئی جیپ کا فیول کی مد میں جعلی بلوں کے ذریعے نکلوائی گئی رقم بھی کرپشن میں شامل ہے کرپشن کی نشاندہی پر ڈائریکٹر انسپکشن لوکل گورنمنٹ پنجاب کنور عباس اپنی ٹیم کے ہمراہ جس میں ملک محمد عباس انسپکشن انچارج شامل تھے میونسپل عبدالحکیم پہنچ گئے جنہوں نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور تمام ریکارڈ قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کردی یہاں یہ امر قابل غور ہے کہ انسپکشن ڈائر یکٹر کنور عباس نے ترقیاتی کاموں کی چھان بین کی تو کاغذات پر لوکل گورنمنٹ پنجاب آفس کی جعلی مہریں لگائے جانے کا بھی انکشاف ہوا صحافیوں کے سوال پر انہوں نے وہاں پرموجود شہریوں کو یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ہم اس معاملہ کی مکمل چھان بین کریں گے فیصلہ میرٹ پر ہوگا ۔
تحقیقات شروع