ایف بی آر ‘ بغیر ڈیوٹی سگریٹ فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

ایف بی آر ‘ بغیر ڈیوٹی سگریٹ فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

ملتان ( نیوز رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک بھر میں بغیر ڈیوٹی ادا کئے سگریٹ کی فروخت کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کردیا ہے ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایسے مقامات پر چھاپے مار کر سگریٹ ضبط کرلئے جائیں جہاں پر بغیر(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

ڈیوٹی اداکئے سگریٹ کی فروخت ہو رہی ہے۔ ایف بی آر نے اس مہم کا آغاز مقامی مارکیٹ میں درآمدی سگریٹ کی فروخت کے حوالے سے شکایات موصول ہونے کے بعد کیا ہے۔ ڈیوٹی کی ادائیگی کے بغیر درآمد کئے گئے ان سگریٹ کی وجہ سے قومی خزانے کو سالانہ کروڑوں روپے کے نقصان سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ غیر قانونی طور پر سگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...