شجاع آباد بار کونسل الیکشن صدارت کیلئے عمران اشرف بودلہ رانا طفیل نون آمنے سامنے

شجاع آباد بار کونسل الیکشن صدارت کیلئے عمران اشرف بودلہ رانا طفیل نون آمنے ...

شجاع آباد(نامہ نگار) شجاع آباد کے الیکشن 2019 میں کل ہونے والے صدارت کے لئے پیر عمران اشرف بودلہ اور سابق صدر رانا طفیل احمد نون اور جنرل سیکرٹری کے لئے جام محمد مدنی درگ کا مقابلہ سابق جنرل سیکر ٹری احمد عدیل خان لنگاہ کے درمیان ٹاکرا ہوگا ۔ پیر عمران اشرف بودلہ کے (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

گروپ کی جانب سے جنرل سیکرٹری جام محمد مدنی درگ نائب صدر ملک الطاف حسین کھاکھی فنانس سیکرٹری راو شہزاد سلیم، جوائنٹ سیکرٹری کے لئے چوہدری نادر اقبال مئیو کو الیکشن لڑنے کے لئے نامزد کیا گیا ہے جبکہ سابق صدر رانا طفیل احمد نون کے گروپ کی جانب سے جنرل سیکرٹری کے لئے احمد عدیل خان لنگاہ ، نائب صدر شاہد حسین گھلو، فنانس سیکرٹری چوہدری غلام عباس مئیو جوائنٹ سیکرٹری جام عمر انجم کو میدان میں اترا گیا ہے ملک فیصل کو لائبریری سیکرٹری بلامقابلہ منتخب کیا جا چکا ہیالیکشن بورڈ کے چئیرمین سید زاہد حسین بخاری اور اے ایم ساجد چوہدری ، عمر حیات خان چانڈیو ممبر الیکشن بورڈ کے فرائض سر انجام دیں گیبعدازاں سید اشتیاق حسین بخاری،بہرام خان، راؤ محمد اکرم،ملک راشد گروپ نے صدارتی امیدوار پیر عمران اشرف بودلہ اور جنرل سیکرٹری جام محمد مدنی درگ کی حمایت کا اعلان کردیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...