ڈیرہ میں صفائی صورتحال سنگین ‘ میئر سمیت5افراد آج عدالت طلب

ڈیرہ میں صفائی صورتحال سنگین ‘ میئر سمیت5افراد آج عدالت طلب

ڈیرہ غازخان(سٹی رپورٹر‘نمائندہ خصوصی) کئی ماہ کھڑے سیوریج کے گندے پانی سے ستائے شہری اور خاتون وکیل کی شکایات پر ایڈیشنل سیشن جج شہباز احمد نے مئیر کارپوریشن سمیت پانچ افراد کو آج عدالت طلب کر لیا مہر شمیم نیر ایڈووکیٹ اور رانا امجد مختیار نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شہبار(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

احمد کی عدالت میں مئیر میونسپل کارپوریشن شاہد حمید چانڈیہ، ایس ایچ او گدائی، ڈپٹی مئیر، چیئرمین ملک فہیم امجد اور وائس چیئرمین یو سی بارہ زبیر احمد بھٹی کے خلاف رٹ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ لوگ گلشن آباد کالونی نزد چنگوانی چوک کے رہائشی ہیں ان کے علاقے میں سیوریج کی بندش کے سبب جہاں انہیں آنے جانے میں سخت دشواری کا سامناہے اس کے ساتھ سیوریج کا گندا پانی ان کے گھروں، دکانوں کی بنیادیوں میں جا رہاہے جس کی وجہ سے گھروں کے گرنے کا اندیشہ ہے نمازیوں کو مسجد جانے میں پریشانی لاحق ہو رہی ہے گندگی کے باعث مچھروں کی بہتات سے مختلف امراض پھیل رہے ہیں متعلقہ ذمہ داروں کو کئی بار تحریری اور زبانی شکایات درج کرائیں مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ فوری طور پر انہیں طلب کرکے عوامی مسئلہ حل کرنے کا حکم صادر کیا جائے جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شہبار احمد کی عدالت نے رٹ سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے تمام فریقین کو آج بروز جمعہ گیارہ جنوری کو طلب کر لیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...