محکمہ صحت لودھراں ،300ملازمین کی جعلی اپ گریڈیشن اکاؤنٹس آفس سے غیر قانونی ادائیگیوں کا انکشاف

محکمہ صحت لودھراں ،300ملازمین کی جعلی اپ گریڈیشن اکاؤنٹس آفس سے غیر قانونی ...

گوگڑاں(نمائندہ پاکستان)سرکاری خزانہ کے محافظ ہی کرپٹ مافیاز کے سرپرست بن گیے محکمہ صحت کے 300ملازمین کی جعلی اپ گریڈیشن ریوارڈ ہونے کے باوجود اکاونٹس آفس نے کروڑوں روپے کی ادائیگی کردی۔تفصیلات کے مطابق 2018 میں ہونے والی جعلی اپ گریڈیشن فیصلہ کن موڑ پردو ہزار گیارہ سے ہونے والی اپ گریڈیشن کا معاملہ محکمہ خزانہ کیلئے ناک کی ہڈی بن گیا جعلی اب گرڈیشن کیس فیصلہ کن مراحل میں داخل سابق سی او طارق (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

گیلانی کی طرف سے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سیبارٹی لسٹ کی دجیاں اڑاتے ہوئے بھاری رشوت لیتے ہوئے سرکاری خزانے کو مالی حوالے سے کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا گیا تاہم انکے تعینات ہونے والے سی او افتخار گجر نے چارج لیتے ہی اپ گریڈیشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ریوارڈ کردیا مگر ملازمین کو محکمہ صحت کی طرف سے ریوارڈ کرنے کے باوجود محکمہ اکاونٹس آفس نے سی او ہیلتھ ڈپٹی کمشنر لودھراں سے بقایہ جات کی ادائیگی کی اپرول لیے بغیر کردی جس سے سرکاری خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو گیا اور ماہانہ کے طور پر تنخواہوں کی مد میں لاکھوں روپے کا ہو رہا ہے روز نامہ پاکستانیوں کی نشاندہی کے بعد اس معاملے پر فنانس ڈیپارٹمنٹ نے سخت ترین ایکشن لیتے ہوئے محکمہ خزانہ سے جواب طلب کر رکھا ہے اس معاملے پر پیرامیڈگس کے ملازمین بھی پریشان ہو کر رہ گئے ملازمین نے محکمہ خزانہ سے اس حوالے سے دی گئی پینٹ پر لیا گیا کمیشن واپس کرنے کیلئے اواز بلند کی تو محکمہ خزانہ کے ملازمین مزید پریشان ہو گیے زرائع نے بتایا کہ محکمہ خزانہ کے ملازمین افسران گزشتہ روز پیرا میڈگس کے ملازمین سے ایک تفصیلی خوفیہ ملاقات کی ملاقات میں انہوں اس بات پر ضور دیا کے فوری طور پر اس معاملے کو دبانے کیلئے مقامی سیاست دانوں کو امعاملہ دپانے کیلئے ضور ڈالا جائے تاکے ہم کاروائی سے اور پیرامیڈگس ریکوری سے بچ سگے اکاونٹس آفس ملازمین افسران نے کاروائی سے پیرامیڈگس کے تمام ملازمین کو سیاسی ڈیروں پر طواف کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے فوری طور پر معاملے دبانے کیلئے لگادیا جرات مند ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز نے اس معاملے پر ایکشن لے کر کاروائی کرنا چاہئے تو ان کو بھی سیاسی سفارشات پر خاموش کرادیا گیا ہے۔ادھر روز نامہ پاکستان کی خبر پر ایکشن محکمہ صحت میں چند ماہ قبل ہونے والی دو نمبریوں پر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب زاہد اختر کا نوٹس سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر طارق گیلانی نے کرہشن کے ریکارڈ قائم کردیے تھے جن میں بے شمار جعلی بھرتیاں اور غیر قانونی اپ گریڈیشن پر گھپلے کیے گئے جس کا لیٹر محکمہ فنانس نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افس لودھراں کو بھی لکھا لیکن محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کوئی بھی محکمہ کاروائی نہ کی اور سابقہ سی او کی ریٹائرڈ آڈر جاری کرکے پینشن کے آڈرز جاری کردیے روز نامہ روز نامہ پاکستان کی طرف معاملہ اٹھائے جانے پر محکمہ صحت کے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے ایکشن لیتے ہوئے سابق سابق سی او ہیلتھ طارق گیلانی کی اس قریبی دوست دست راست کنٹر یکٹ پر مہانہ پانچ لاکھ روپے تنخواہ لینے والے ڈاکٹر مختیار شاہ کو انکوائری سونپ دی جس سے انصافہ اور میرٹ پر انکوائری ہونے کے تمام خواب چکنہ چور ہوگیے جس سے لودھراں کی عوام میں مایوسی چھا گئی مختیار شاہ اور سابق سی او ایک دوسرے کے قریبی دوست ہیں معلوم ہوا ہے کے انکوائری افیسر مختیار شاہ سابق سی او طارق گیلانی کو بچاتے ہوئے دو دیگر ملازمین کو پسانے کی ڈیل کرچکے ہیں جس سے انصاف کے تمام تقاضے ختم ہوتے نظر ارہے ہیں ۔

جعلی اپ گریڈیشن

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...