ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کروڑوں کی بے ضابطگیاں ‘ آڈٹ آفیسر کا اعتراض

ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کروڑوں کی بے ضابطگیاں ‘ آڈٹ آفیسر کا اعتراض

گوگڑاں(نمائندہ پاکستان)کرپشن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کرپشن مکاو کا نعرہ لگانے والی تبدیلی سرکار بھی کرپٹ مافیاز کے خلاف بے بسی کی تصویر بن گئی ڈی ایچ کیو ہسپتال کی مقامی انتظامیہ اکاونٹ آفیسر عبدالحمید ایم ایس ڈاکٹر شوکت اعجاز ڈاکٹر قربان نے ملی بھگت کر کے بجلی کی مد(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

میں کڑوروں کے گھپلے کردیئے ہسپتال اور کالونی کا بل ایک میٹر سے ادا ہونے کی وجہ سے خوب کرپشن کرلی گئی رہائشی کالونی کے ملازمین سے بل وصول کرتے ہوئے خود ہڑپ کرنے لگے جب کے سرکاری ہسپتال کا بل سرکاری خزانے سے ادا کرتے ہوئے کالونی بل اپنی جیب میں ڈالا جانے لگا جس پر گزشتہ روز آڈٹ آفیسر ملتان نے تمام دونبری کو چیک کرتے ہوئے ایک لیٹر جاری کیا جس میں انہوں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کی مقامی انتظامیہ کو ایک کروڑ دس لاکھ روپے سرکاری خزانہ میں جمع کروانے کی ہدایت کردی اس معاملہ پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شوکت اعجاز سے موقف لیا تو ایم ایس نے معاملے کا گول مول جواب دیتے ہوئے آڈٹ آفیسر سے زاتی طور پر رنجش کا بھانہ بنا دیا معلوم ہوا کے اس وقت ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سائیکل سٹینڈکی مد میں بھی خوب ہیرا پھیری کی جا رہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...