شاہد آفریدی نے وہاب ریاض کے حق میں آواز اٹھا دی

شاہد آفریدی نے وہاب ریاض کے حق میں آواز اٹھا دی
 شاہد آفریدی نے وہاب ریاض کے حق میں آواز اٹھا دی

  



لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رانڈر شاہد آفریدی نے فاسٹ بالر وہاب ریاض کے حق میں آواز اٹھا دی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جنوبی افریقا کے خلاف 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا ، سکواڈ کا اعلان ہونے کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے لیے نیک خواہشات قومی ٹیم کے ساتھ ہیں ،اگر ہم جنوبی افریقہ کے خلاف 145کلومیٹر کی رفتار سے گیند کرنے والے فاسٹ بالر کی تلاش میں ہیں تو وہاب ریاض کو موقع ملنا چاہیئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...