جونیئرایشین چیمپیئن شپ،حسن علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جونیئرایشین چیمپیئن شپ،حسن علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

بنکاک( آن لائن )آئی ٹی ایف ایشین انڈر 14 ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی حسن علی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، محمد حذیفہ اور حامد اسرار گل پری کوارٹر فائنلز میں شکستوں کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے، بوائز انڈر 14 ڈبلز ایونٹ میں اسرار گل نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ بنکاک، تھائی لینڈ میں جاری ایونٹ میں بدھ کو کھیلے گئے بوائز انڈر 14 سنگلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنلز میں پاکستانی کھلاڑی حسن علی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ترکمانستان کے کھلاڑی کاکاجین کو زبردست مقابلے کے بعد 7۔5 اور 6۔2 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی، کوارٹر فائنل میں حسن علی کا مقابلہ اردن کے کھلاڑی محمد ایل کوتپ سے ہو گا، ایرانی کھلاڑی کیسرا رحمانی نے پاکستان کے محمد حضیفہ خان کو 6۔2 اور 6۔4 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، پاکستانی کھلاڑی حامد اسرار گل بھی پری کوارٹر فائنل رکاوٹ عبور کرنے میں ناکام رہے، انہیں بنگلہ دیشی کھلاڑی مہدی حسن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب بوائز انڈر 14 ڈبلز ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑی حامد اسرار گل اور ان کے بنگلہ دیشی جوڑی دار حسین محمد رومن نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سکندر اور سلیم پر مشتمل ترکمانستان کی جوڑی کو ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ حسن علی اور حضیفہ پر مشتمل پاکستانی جوڑی کو پری کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...