ملتان میں ڈاکے ‘ چوریاں ‘ لاکھوں کا سامان غائب

ملتان میں ڈاکے ‘ چوریاں ‘ لاکھوں کا سامان غائب

ملتان ( وقائع نگار )ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتون میں نامعلوم ڈاکو اور چور لاکھوں روپے کا سامان، نقدی، اور موٹرسائیکلیں (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

لے کر فرار ہو گئے، تفصیل کے مطابق ملتان اور گردونواح میں چوری ڈکیتی راہزنی اور پرس چھیننے کے واقعات بدستور جاری ہیں پولیس ان وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں بالکل ناکام دکھائی دیتی ہے گزشتہ روز ہونے والی ان وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی زیورات کار موٹر سائیکلوں اور موبائل فونز سے محروم ہوگئے ہیں پولیس نے تمام وارداتوں کے مقدمات درج کرلئے ہیں تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ بھکل بھیڑ سے نامعلوم چور سجاد حسین کے بھانہ سے 1 لاکھ 75 ہزار روپے کے مویشی چوری کر کے فرار ہو گئے تھانہ کینٹ کے علاقے سے نامعلوم چور وقاص بٹ کی موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے ممتاز آباد سے دو مسلح موٹر سائیکل سوار عطاء الرحمن سے موبائل فون جھپٹا مارکر فرار ہو گئے تھانہ صدر کے علاقہ چاہ نائی والا سے محمود نامی شخص کے گھر کے باہر سے سوئی گیس کا میٹر چوری ہو گیا گلشن مارکیٹ میں نجی سکورٹی کمپنی کے افس میں دو مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر سکورٹی گارڈ سے 30 بور کی پسٹل اور پانچ گولیاں چھین لی اور فرار ہو گئے ٹی بلاک نیو ملتان سے خوشی محمد کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی نیو کالونی نیو ملتان سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار خاتون سے پرس چھین کر فرار ہو گیا جس میں 35 ہزار روپے کی نقدی موبائل فون اور شناختی کارڈ وغیرہ موجود تھا دولت گیٹ سے زاہد حسین نامی شخص کی کار چوری ہوگی لوہاری گیٹ سے اللہ رکھا کا موٹر سائیکل چوری ہو گیا حرم گیٹ سے اعجاز نامی شخص کا 60ہزار روپے مالیت کا سامان چوری ہوگیا ریلوے روڈ پر عمیر نامی شخص کی دوکان سے 9 موبائل فون چوری ہو گئے راجہ رام سے محمد سجاد کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا قادرپورراں سے علی رضا اور محمد اشرف کے موبائل فون چوری ہو گئے پولیس نے تمام وارداتوں کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...