قصبہ گورمانی ‘ معذور افراد کے سرٹیفکیٹس بنانے کا فیصلہ ‘ بیت المال ٹیم سرگرم

قصبہ گورمانی ‘ معذور افراد کے سرٹیفکیٹس بنانے کا فیصلہ ‘ بیت المال ٹیم سرگرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصبہ گرمانی (نمائندہ پاکستان) ایم پی اے حلقہ پی پی 278 نیاز خان گ(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

شکوری کی کاوش سنانواں کے علاقے قصبہ گورمانی میرن والا کے معذور افراد کی سن لی گئی۔ڈپٹی ڈائیریکٹر سوشل ویلفئیر اینڈ بیت المال کی ٹیم معذور افراد کے معذور کے سرٹیفیکٹ بنانے پہنچ گئی سنانواں کے ایم پی اے حلقہ پی پی 278 نیاز خان گشکوری کی کاوشین رنگ لے آئی نیاز خان نے معزور افراد کے علاقہ کا دورہ کیا تھا اور انہوں معذور افراد کی بحالی کا وعدہ کیا تھا۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر اینڈ بیت المال اور ڈاکٹروں کی ٹیم میرن والا معذوروں کے پاس پہنچ گئی اور ان کے ساتھ ڈاکٹروں کی ٹیم بھی تھی معزور افراد کو موقع پر چیک کیا اور ان کے معذوری فارم پر کئے گئے ایک دن کے اندر ان کے معذوری سرٹیفیکٹ ان کے پاس پہنچ جائینگے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر میڈم حنا گوندل کا کہنا تھا کہ معذور افراد کی بحالی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ڈاکٹرز کے دفد کے سربراہ آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ ان کی حالت بہت خراب ہے اور شوگر ملز کی آلودگی سے بھی معذور ہونے کا خدشہ ہے معذوری سرٹیفیکٹ کی بدولت یہ لوگ مخصوص کوٹہ سے نوکریاں حاصل کرسکیں گے ۔ اس موقع پر آٹھ سال قبل فاطمہ شوگر ملز کے زہریلے کیمکل میں گرنے والے دو بھائی عبدالمالک اور عبدالخالق کا بھی چیک آپ کیا گیا۔ عبدالمالک اور عبدالخالق نے بتایا کہ آٹھ سالوں میں ہمیں جہاں بھی بلایا گیا ہم گئے لیکن بدقسمتی سے علاج معالجہ کا انتظام نہیں کیا گیا جب ہراس دوران ہم دونوں بھی اپنے ٹانگوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور آج تک ہماری کوئی مدد نہیں کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو نے میڈیا کو بتایا کہ ان افراد کی بحالی کے لئے ضلعی انتظامیہ بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اور ہم ان معذور افراد کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے ۔معذور افراد اور ان کے ورثانے ایم پی اے نیاز خان گشکوری ، ڈی سی مظفر گڑھ اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو جام آفتاب حسین کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع سماجی شخصیات چوہدری طاہر شفیق، مظہر اقبال جگلانی اور امجد نور خان بھی موجود تھے۔