پی سی بی ریجنل ٹورنامنٹ،راولپنڈی کی جہلم کو 78رنز سے شکست

پی سی بی ریجنل ٹورنامنٹ،راولپنڈی کی جہلم کو 78رنز سے شکست

راولپنڈی(اے پی پی) پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی نے جہلم کو 78 رنز سے شکست دے دی۔ جہلم کی ٹیم 266 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، رضا المصطفیٰ نے 91 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر پنڈی کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، انہیں مرد میدان قرار دیا گیا۔ گزشتہ روز پنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈی انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بنائے۔ رضا المصطفیٰ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 91 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے، اویس عابد 56 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ جہلم کی جانب سے حمد جاوید اور حامد علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جہلم کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 45 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔ آصف محمود 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ راولپنڈی کی طرف سے مہران ممتاز نے تین اور زید خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...