خانپور ‘ لینڈمافیا کیخلاف آپریشن ‘ 6 کروڑ مالیت کی سرکاری اراضی واگزار

خانپور ‘ لینڈمافیا کیخلاف آپریشن ‘ 6 کروڑ مالیت کی سرکاری اراضی واگزار

خان پور ( نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر خان پور فاروق قمر کمبوہ کی سربراہی میں محکمہ ریونیو اور پولیس کی مشترکہ کاروائی لینڈ مافیا سے 6کروڑ مالیت کی 42ایکڑ سرکاری اراضی واہگزار کرا لی گئی موضع ظاہر پیر ، فتح پور کمال ،لنجی وار ، سموکہ اور کوٹلی مراد میں پولیس تھانہ ظاہر پیر کی مدد سے اسسٹنٹ کمشنر(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

خان پور نے فوکل پرسن انکروچمنٹ خان پور راؤ محمد سلیم آفس کانگو ، رحمت اللہ پٹواری ، رئیس احمد حسن پٹواری ،عطاء حسین شاہ پٹواری ، حافظ محمد اکبر پٹواری ، محمد اسلم پٹواری ، خلیق احمد پٹواری اور دیگر ٹیم و نمبرداروں کے ہمراہ موضع فتح پور میں سرکاری اراضی 338 کنال 19 مرلے ، موضع لنجی وار میں 16کنال اور اسی طرح دیگر موضع جات میں بھی سرکاری اراضی جو کل 42ایکڑ بنتی ہے ، کو قبضہ مافیا سے واہگزار کرا لیا ، سرکاری ذرائع کے مطابق واہگزار کرائی گئی اراضی 6کروڑ مالیت کی ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر خان پو رنے ظاہر پیر میں گنے کی خرید و فروخت کے لیے لگائے گئے غیر قانونی کنڈے سیل کر کے ان پر بیٹھے ملزمان کو پولیس تھانہ ظاہر پیر کے حوالے کیا جن کے خلاف پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

واگزار

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...