پولیس پر فائرنگ ‘ مجرم کو 17 سال 3 ماہ کی سزا ‘ ایک ملزم بری

پولیس پر فائرنگ ‘ مجرم کو 17 سال 3 ماہ کی سزا ‘ ایک ملزم بری

ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے تھانہ دراہمہ کے علاقہ میں پولیس پر فائرنگ کے ملزم کو 17سال 3 ماہ قید کی سزا سنادی۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے تھانہ دراہمہ کے مقدمہ نمبر 131/18کی گزشتہ روز سماعت مکمل ہو نے پر ملزم عبد الرؤف کو جرم ثابت ہو نے پر مجموعی طور پر 17سال(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

3ماہ قید بامشقت کی سزا سنائی استغاثہ کے مطابق 8/4/18کو تونسہ بائی پاس ٹال پلازہ کے نزدیک سی آئی اے پولیس نے چیکنگ کے لئے اے پی وی کو روکا تو اندر بیٹھے ملزمان عبد الرؤف، غلام مصطفی ،صابر وغیرہ نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اسد گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے تھے اور فائرنگ تبادلہ میں ایک ملزم صابر موقع پر ہلاک ہو گیا تھا تھانہ دراہمہ پولیس نے وقوعہ کا مقدمہ نمبر 131/18زیر دفعہ 7ATA-353درج کر کے دو گرفتار ملزمان عبد الرؤف اور غلام مصطفی کا چالان مکمل کر کے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت کی معاونت ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل ملک زاہد حسین نے کی مقدمہ کی گزشتہ روز سماعت مکمل ہو گئی اور جرم ثابت ہو نے پر عدالت نے ملزم عبد الرؤف کو 17سال 3ماہ قید بامشقت کی سزا سنائی جبکہ دوسرے ملزم غلام مصطفی کو بری کر نے کا حکم سنایا۔

بری

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...