پاک آسٹریلیا سیریز،شیڈول کا اعلان فائنل نہیں ہوسکا

پاک آسٹریلیا سیریز،شیڈول کا اعلان فائنل نہیں ہوسکا
 پاک آسٹریلیا سیریز،شیڈول کا اعلان فائنل نہیں ہوسکا

  


لاہور(آئی این پی)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان ابھی تک فائنل نہیں ہوسکا لیکن دوسری طرف بھارتی بورڈ نے آسٹریلیا کی میزبانی کے پروگرام کا اعلان کردیا ہے۔پی سی بی نے 2میچز کی پاکستان میں میزبانی کی خواہش کے ساتھ کرکٹ آسٹریلیا کی درخواست پر مجوزہ ترمیمی شیڈول کرکٹ آسٹریلیا کو بھجوا رکھا ہے جس کے تحت اب سیریز 29مارچ سے 13اپریل تک ہوسکتی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا ورلڈکپ سے پہلے ان آخری پانچ میچز میں بال ٹیمپرنگ میں پابندی کے شکار سابق کپتان اسٹیون اسمتھ اور اوپنر ڈیوڈ وارنر کو کھیلنا چاہتی ہے جن پر عائد پابندی 29مارچ کو ختم ہورہی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان میں 2میچز کھیلنے پر مثبت اشارے دے رکھے ہیں تاہم حتمی فیصلہ پی ایس ایل کے لاہور اور کراچی میں ان کے سکیورٹی ٹیم کے دورے سے مشروط کیا گیا ہے۔دوسری جانب بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 24فروری سے 13مارچ تک 2ٹی 20اور 5ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔ سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی کی میزبانی 24فروری کو بنگلور کرے گا۔ 27فروری کو وشاکاپٹنم میں دوسرا ٹی ٹوئنٹی طے کیا گیا ہے۔ ون ڈے میچز کا آغاز 2 مارچ کو حیدر آباد دکن سے ہوگا، 5 مارچ کو ناگ پور میں دوسرا میچ شیڈول ہے۔ تیسرے میچ کے لیے 8مارچ کو رانچی کا انتخاب کیا گیا ہے۔ چوتھا ون ڈے 10 مارچ کو موہالی میں رکھاگیا ہے۔ سیریز کا آخری میچ 13 مارچ کو نئی دہلی میں کھیلا جائے گا۔ ویرات کوہلی کی قیادت میں بھارتی ٹیم چار ٹیسٹ میچز کی سیریز آسٹریلوی سیرزمین پر جیت کر پہلے ہی تاریخ رقم کرچکی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...