عالمی شہرت یافتہ فٹ بالرز ’’ کا کااور لیوس فیگو ‘‘ کی پاکستا ن آمد

عالمی شہرت یافتہ فٹ بالرز ’’ کا کااور لیوس فیگو ‘‘ کی پاکستا ن آمد
 عالمی شہرت یافتہ فٹ بالرز ’’ کا کااور لیوس فیگو ‘‘ کی پاکستا ن آمد

  


لاہور(سپورٹس رپورٹر)دنیائے فٹبال کے دو بڑے نام کاکا اور لیوئس فیگو ورلڈ ساکر اسٹارز کی پروموشن اور فٹبال فینز کو سال نو کا یادگار تحفہ دینے کیلئے پاکستان پہنچ گئے۔پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے دونوں کھلاڑی مختصر دورے پر دبئی سے خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچے، دونوں لیجنڈ فٹ بالرز نے کراچی اور لاہور میں ورلڈ ساکر سٹارز سے متعلق بریفنگ دی۔ورلڈ ساکر سٹارز کے 2،2 میچز 26 سے 29 اپریل تک کراچی اور لاہور میں ہوں گے۔ ورلڈ ساکر سٹارز کے انعقاد کا مقصد پاکستان میں فٹ بال کے کھیل کو بلندیوں تک پہنچانا ہے۔ اس دوران فٹ بال کے نوجوان کھلاڑیوں کو جدید تکنیک سے آگاہی بھی فراہم کی جائے گی۔برازیل کے سٹار فٹبالر کاکا نے کہا ہے کہ ان کے لیے پاکستان آنا اعزاز کی بات ہے۔ اس سے قبل کبھی پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔ امید ہے، فٹ بال کے فروغ میں اہم کردار رہے گا۔ جانتا ہوں پاکستان میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔کھلاڑیوں کو پاکستان بلانے والے ادارے ٹچ اسکائی گروپ کے سی ای او احمر کنور کہتے ہیں کہ ان کا گروپ پاکستان میں ایک بڑا ایونٹ پیش کرنے جارہا ہے۔ دنیائے فٹ بال کے نامور فٹ بالرز پر مشتمل ورلڈ ساکر سٹارز کے ذریعے پاکستان کے بہتر امیج کو دنیا بھر میں اجاگر کیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...