جرمنی میں کھیلوں کے سامان کی بین الاقوامی نمائش اپریل میں منعقد ہوگی
اسلام آباد (آئی این پی)جرمنی کے شہر کولون میں کھیلوں کے سامان اور کھلاڑیوں کے ملبوسات کی بین الاقوامی نمائش رواں سال اپریل میں منعقد ہوگی۔ ٹریڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مطابق 4روزہ نمائش 4اپریل سے 7اپریل تک منعقد ہوگی۔نمائش میں مارشل آرٹس، سپورٹس وئیر، کھیلوں کے سازوسامان، فٹنس اینڈ ٹریننگ آلات اورگروپ فٹنس آلات کی نمائش کی جائے گی۔اتھارٹی نے نمائش میں شرکت کی فیس 3 لاکھ 75ہزار روپے مقرر کی ہے۔نمائش میں شرکت کی خواہش مند کمپنیوں کو 23جنوری تک درخواستیں جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس نمائش میں متعدد پاکستانی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔