پولیس اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان قتل ،مختلف واقعات میں بچی سمیت5افراد جاں بحق
ملتان ‘ وہاڑی ‘ ڈیرہ غازیخان ‘ مٹھن کوٹ ‘ خانیوال ‘ رحیمیار خان (وقائع نگار ‘ نمائندگان پاکستان ) پولیس اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان قتل ‘ مختلف واقعات میں 5افراد جاں بحق ملتان ،وہاڑی سے وقائع نگار ، بیورو رپورٹ ، نمائندہ خصوصی کے مطابق تھانہ مترو کی حدود84ڈبلیوبی میں مہندی کی تقریب میں پولیس اہلکار کی مبینہ فائرنگ ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا، پولیس نے دولہے کے والد سمیت 8 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
شروع کر دی ہے تفصیل کے مطابق تھانہ مترو کے گاؤں 84 ڈبلیو بی میں محمد یوسف کے بیٹے محمد عارف عرف گوشی کی شادی میں مہندی کی تقریب جاری تھی کہ شادی میں شریک کانسٹیبل سپیشل پروٹیکشن یونٹ وسیم و دیگر افرادنے مبینہ فائرنگ شروع کر دی فائرنگ کی زد میں آکر محمد اویس اور صاحب نامی نوجوان شدید زخمی ہوگئے اویس نامی نوجوان کی گردن میں گولی لگی جو کہ آرپارہوگئی دونوں زخمی افراد کو فوری طوپر ڈی ایچ کیوہسپتال وہاڑی شفٹ کیا گیاجہاں سے اویس کوتشویشناک حالت کے پیش نظر نشترہسپتال ملتان ریفرکردیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئیدم توڑ گیا ایس ایچ او مترو پولیس نادر خان بلوچ کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں مقتول اویس کے والد محمد نواز کی مدعیت میں مقدمہ نمبر26/19بجرم 302،324/34ت پ 4نامز د ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ساجد علی اور زوہیب علی کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ پولیس کانسٹیبل محمد وسیم اور عمران تاحال مفرور ہیں جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں. ڈیرہ غازیخان سے سٹی رپورٹر کے مطابق شدید دھند کے باعث سمینہ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم ،موٹر سائیکل سوار جاں بحق تفصیلات کے مطابق علی الصبح شدید دھند کے باعث سمینہ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت عابد کے نام سے ہو ئی ہے جبکہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا وقوعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ دراہمہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ٹریکٹر ٹرالی کو قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی ہے ۔ مٹھن کوٹ سے نمائندہ خصوصی ، نامہ نگار کے مطابق نواحی علاقہ بستی کراچی میں ایک جھونپڑی نما گھر کو آگ لگنے سے ایک تین سالہ بچی جل کر جان بحق ہزاروں روپے کا گھریلو سامان بھی خاکستر تفصیل کے مطابق محمد رمضان بٹوانی نے بتایا ہے کہ وہ محنت کش لوگ ہیں اور نزدیکی کھیتوں میں گنے کی کٹائی کر رہے ہیں گذشتہ روز وہ اپنے چھوٹے بچوں کو گھر میں سلا کر صبح سویرے گنے کی کٹائی پر چلے گئے کہ اچانک گھر کو آگ لگ گئی نزدیکی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا لیکن اس دوران گھر کا تمام گھریلو سامان جل کر خاکستر ہو چکا تھا جبکہ ایک تین سالہ معصوم بچی حفصہ بی بی اور مال مویشی بھی جل کر ہلاک ہو گیا مٹھن کوٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کاروائی شروع کر دی ہے تاہم آگ لگنے کی وجوہ معلوم نہیں ہو سکی۔۔ خانیوال سے بیورو نیوز کے مطابق نامعلوم افراد جواں سالہ خاتون کو ریسکیوکو دیگر فرار‘خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی‘لاوارث خاتون مردہ خانے کے حوالے تفصیل کے مطابق صبح4بجے کے قریب ریسکیو1122نے نامعلوم 35سالہ خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا اور ایمرجنسی وارڈ خاتون کا نام رابعہ سے درج کرواکر چلے گئے نامعلوم خاتون 2گھنٹے بعد دم توڑ گئی ۔تھانہ صدر اور تھانہ سٹی کی پولیس نامعلوم خاتون کے ورثاء اور مزید تفتیش میں مصروف ہیں خاتون کی نعش کو مردہ خانے میں جمع کروادی ہے جبکہ ورثاء کا تاحال معلوم نہیں ہوسکا۔ رحیم یار خان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گھریلوناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر 27 سالہ شادی شدہ خاتون نے کالاپتھر پی کر خودکشی کرلی جبکہ تین خواتین سمیت پانچ افراد کااقدام خودکشی، تفصیل کے مطابق جن پور کی رہائشی27سالہ روبینہ بی بی نے آئے روز کی گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر کالا پتھر مشروب میں گھول کر پی لیا، حالت تشویشناک ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کے لئے شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا، جہاں طبی امداد سے قبل ہی روبینہ بی بی جسم میں زہر پھیل جانے کے باعث جانبر نہ ہوپائی اور دم توڑگئی جبکہ اقدام خودکشی کرنیوالے پانچ افراد جن میں راجن پور کی رہائشی 16سالہ گلشن بی بی، چک47کی 27سالہ سنگیتا مائی، بستی کہور کی 26سالہ دیوی مائی، اوباڑو کا18سالہ ساجد علی اور میر پور ماتھیلو کا22سالہ محمد ارشد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ ، نمائندہ خصوصی کے مطابق ریلوے اسٹیشن کے قریب نامعلوم شخص کی نعش برآمدہوئی پولیس تھانہ دانیوال نے اطلاع کے باوجود کئی گھنٹہ تاخیر سے پہنچ کر نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والا شخص نشئی معلوم ہوتا ہے۔