سدرہ نورکے نئے سٹیج ڈرامہ’’بگو گوشے‘‘کا آغازآج ہوگا

سدرہ نورکے نئے سٹیج ڈرامہ’’بگو گوشے‘‘کا آغازآج ہوگا
 سدرہ نورکے نئے سٹیج ڈرامہ’’بگو گوشے‘‘کا آغازآج ہوگا

  



لاہور( فلم رپورٹر ) شالیمار تھیٹر میں سدرہ نور کے نئے سٹیج ڈرامہ’’بگو گوشے‘‘کا آغاز آج سے ہوگا۔ اس ڈرامہ کے پروڈیوسر ملک طارق اور رائٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں۔سٹیج ڈرامہ’’بگو گوشے‘‘کے نمایاں فنکاروں میںآفرین،مدھو ،سدرہ نور ،آشا خان،طاہر نوشاد،سرفراز وکی،اسد مکھڑا،مختار چن اور رضی خان شامل ہیں۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اجمل ملک نے بتایا کہ میں نے اور میرے پروڈیوسر نے معیار کے معاملہ میں کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے تھیٹر میں پیش کئے جانے والے ڈرامے زبردست کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں۔اس ڈرامے کے لئے پرفارمرز نے نئے ڈانس آئٹم تیار کئے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ نئے سیٹ بھی لگائے گئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر اجمل ملک کا کہنا تھاکہ جب بھی آپ اچھا کام کریں گے تو عوام اس کو ضرور سراہیں گے۔میرے ڈراموں کی خاص بات کرداروں کی مناسبت سے فنکاروں کا انتخاب ہوتا ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ میرے ڈراموں میں مقصدیت اور پیغام دونوں ہوتے ہیں۔

مزید : کلچر


loading...