احد رضامیر پہلی بار تھیٹر پر اداکاری کے جوہر دیکھائیں گے

احد رضامیر پہلی بار تھیٹر پر اداکاری کے جوہر دیکھائیں گے
 احد رضامیر پہلی بار تھیٹر پر اداکاری کے جوہر دیکھائیں گے

  


لاہور(فلم رپورٹر)گلوکاری ،ٹی وی اور فلم میں اداکاری کے بعد احدرضا میر اب پہلی بار تھیٹر پر کام کرنے والے ہیں جس کا باضابطہ اعلان انہوں نے خود کیا ہے۔احدرضامیر نے بتایا کہ انہوں نے شیکسپیئر کے مشہور ڈرامے ’’HAMLET‘‘ میں کام کرنے کا معاہدہVERTIGOتھیٹر کے ساتھ کیا ہے جوکینیڈاکا ایک معتبرنام سمجھا جاتا ہے۔اس کھیل کے لئے انہوں نے اپنا گیٹ اپ بھی شیئر کیا ہے۔اس بارے میں اداکار کاکہنا ہے کہ میں نے اداکاری کے دوران ہمیشہ اپنی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کی ہے لیکن یہ پراجیکٹ میرے لئے سب سے بڑھ کر ہے۔ اس کھیل کی ریہرسل کے لئے ا حدرضامیر ان دنوں کینیڈا میں موجود ہیں۔

مزید : کلچر


loading...