علیم شکیل کی کتاب ’’جاگن ساڈے نین‘‘شائع ہوگئی

علیم شکیل کی کتاب ’’جاگن ساڈے نین‘‘شائع ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)پنجابی کے معروف شاعر علیم شکیل کی پنجابی نظموں اور غزلوں پر مبنی کتاب ’’جاگن ساڈے نین‘‘شائع ہوگئی،اس کتاب کی اشاعت کا اہتمام بابا فریدبک فاؤنڈیشن کی طرف سے کیا گیا ہے،پنجابی کی کتاب ’’جاگن ساڈے نین‘‘پر معروف ادبی شخصیات مدثرقبال بٹ،تجمل کلیم،اکرم شیخ ،اقبال قیصر،عظمت اللہ عظمت،خالدارمان اور اعظم توقیرنے کتاب میں شامل نظموں اور غزلوں پر اپنی آرا ء کا کھل کر اظہارکیا،شاعر علیم شکیل کو متعددادبی تنظیموں کی طرف سے ایوارڑزسے نوازا جاچکا ہے ،ان ایوارڈزمیں عشق لہرادبی ایوارڈ،مجلس شاہ عباس ایوارڈ،آل پاکستان ٹیچرزفیڈریشن کی طرف سے ادبی ایوارڈ اور ڈیرہ پنجابی لاہورکی طرف سے دیا گیا ادبی ایوارڈشامل ہے۔

مزید :

کلچر -