سٹیج مافیا اور بلیک ٹکٹ بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز

سٹیج مافیا اور بلیک ٹکٹ بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز

لاہور(فلم رپورٹر)پنجاب میں چیئرمین تھیٹر ایڈوائزری کونسل انس اسلم ڈولہ نے سٹیج مافیا اور بلیک ٹکٹ بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا ہے. میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں چیئرمین انس اسلم ڈولہ نے کہا کہ الحمرا ہال مال روڈ، الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم اور پلاک میں جاری سٹیج ڈراموں کے لئے ٹکٹ ریٹ فکس کر دئیے گئے ہیں۔ انس اسلم ڈولہ نے کہا کہ انہوں نے خود مختلف تھیٹروں میں ٹکٹ ریٹ کا پتہ کیا ہر تھیٹر میں اوور چارجز لئے جا رہے تھے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹکٹ ریٹ فکس کر دئیے ہیں اور باقاعدہ ریٹ بکنگ آفس میں آویزاں بھی کئے جاریے ہیں. اس پر کل 8جنوری سے عملدرآمد ہوگا ۔

اگر کسی کو کوئی شکایت ہو تو وہ فلیکس کے اوپر دئیے گئے نمبر پر اپنی شکایات بھی درج کروا سکتا ہے۔

مزید : کلچر


loading...