اداکارہ وماڈل عینی جعفری نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

اداکارہ وماڈل عینی جعفری نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
 اداکارہ وماڈل عینی جعفری نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

  


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وماڈل عینی جعفری نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے جس کے بعد انہوں نے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ انہیں دنیا بھر سے لوگوں نے مبارک باد دی ہے جس کے ساتھ ساتھ ان سے ایک لڑکی نے یہ سوال بھی کیا ہے کہ کیا وہ عمرے کے بعد سب کچھ چھوڑ دیں گی لیکن اداکارہ نے فی الحال اس کا جواب نہیں دیا۔یاد رہے کہ ڈراموں کے علاوہ عینی جعفری ایک فلم’بالوماہی‘میں بھی کام کرچکی ہیں جبکہ ان دنوں ہم ٹی وی سے بھی ان کا سیریل ’ ’تجدید وفا‘‘نشرکیا جارہا ہے۔

مزید : کلچر


loading...