پنجابی زبان حمزہ علی عباسی سے سیکھی،ماہرہ خان

پنجابی زبان حمزہ علی عباسی سے سیکھی،ماہرہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بلال لاشاری کی فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ ‘کے لئے پنجابی حمزہ علی عباسی سے سیکھی۔اس بارے میں ماہرہ خان کا مزید کہنا ہے کہ یہ بالکل ایساہی ہے جیسے کوئی فرنچ لڑکی پنجابی بول رہی ہو۔میں نے پہلے ہی سب کو بتادیا تھا کہ میں غیر ملکی زبان کی فلم کررہی ہوں اور جب حمزہ سے بات ہوئی تومیں نے اسے بھی کہا یہ مجھ سے نہیں ہوگا کیونکہ میں بہت نروس ہوں۔واضح رہے کہ ماہرہ خان اس فلم میں مکھوجٹی کا کردار کررہی ہیں۔

مزید :

کلچر -