باتیں کرنیوالے بتائیں کس نے این آر او مانگا ؟ نواز شریف

باتیں کرنیوالے بتائیں کس نے این آر او مانگا ؟ نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر،کر ائم رپو رٹر،آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشر یف نے کہا ہے کہ این آر او کی باتیں کرنیوالے بتائے کس نے ان سے این آر او مانگا میں نے توکسی سے این آر او نہیں مانگا ،جیل میں رولز کے مطابق جیسی سہولتیں ملنی چاہیے وہ مجھے نہیں مل رہی ،ٹی وی بھی نہیں ملا اور اخبار بھی ایک ہی ملتا ہے جو میں سارادن پڑھتا رہتاہوں ،مجھے جیل میں سب سے زیادہ یاد کلثوم نواز کی آتی ہے اور آج بھی افسوس ہے کہ جیل حکام نے کلثوم نوازکی زندگی کے آخری دنوں میں میری ان سے بات نہیں کروائی،اصولوں اور نظر یہ پر ڈٹے ہوئے ہیں ،سردیوں میں بھی بجلی کی لوڈشیڈ نگ کی باتیں سن کر افسوس ہوتا ہے کہ ملک کیساتھ یہ کیا ہورہاہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں قید میاں نوازشر یف سے ان کی صاحبزادی مریم نواز نے بیٹے جنید صفدر،پارٹی رہنماء خواجہ آصف،شاہد خاقان عباسی، عظمی بخاری، رانا ثنااللہ، مشاہد اللہ خان سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد کوٹ لکھپت جیل پہنچی ۔ نجم سیٹھی اور جگنو محسن بھی نواز شریف سے ملاقات کیلئے جیل پہنچے اس موقع پر پارٹی قائدین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے میاں نوازشر یف نے ان سے ملک میں جاری سیاسی حالات سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرے جیل میں آنے سے پہلے این آراو کی باتیں ہو رہی تھیں، این آر او کی باتیں کرنیوالے بتائے ان سے کس نے این آر او مانگا میں نے توکسی سے این آر او نہیں مانگا بلکہ آج بھی اپنے موقف پر قائم ہوں ۔میاں نوازشریف سے اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں کے موقع پرکوٹ لکھپت جیل کے باہرسکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ کارکنوں نے جیل کے باہر پارٹی قیادت کے حق میں نعرہ بازی کی۔ذرائع کے مطابق مریم نواز اپنے والد کیلئے گھر سے مچھلی، سبزی اور گاجر کا حلوہ بنوا کر لائیں۔ علاوہ ازیں کوٹ لکھپت جیل میں قید میاں نواز شریف کی بیرک کے گردونواح مانیٹرنگ کیلئے اضافی کیمرے اور دیواروں پر برقی تاریں نصب کر دی گئیں جبکہ سکیورٹی ڈیوٹی پرماموراہلکاروں کی سپیشل برانچ سے رپورٹ بھی مانگ لی گئی۔
نوازشریف /ملاقاتیں


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل اورسزا معطلی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی،جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ21جنوری کو سماعت کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل اورسزا معطلی کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں 2رکنی بینچ اپیل اورسزا معطلی کی درخواست کی سماعت 21جنوری کوکرے گا۔دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں نیب کی اپیلوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کردئیے ۔ قومی احتساب بیورو (نیب ) کی درخواست پر العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس کو 2/19 اور فلیگ شپ ریفرنس کو 3/19 نمبر لگایا گیا ہے ۔رجسٹرار آفس کی جانب سے نامکمل دستاویزات پر اعتراض لگائے گئے تھے۔
نوازشریف /نیب درخواستیں

مزید :

صفحہ اول -