دہشتگردوں کی فنڈنگ روکنے کیلئے بھرپور اقدامات کرینگے ، پاکستان کی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو یقین دہانی

دہشتگردوں کی فنڈنگ روکنے کیلئے بھرپور اقدامات کرینگے ، پاکستان کی فنانشل ...

سڈنی (آئی این پی ) پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے کیلئے ہراقدام کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاہے کہ کالعدم تنظیموں کے اکاؤنٹس اوراثاثے منجمدکیے گئے ہیں ، منی لانڈرنگ کا مکمل خاتمہ اور ملوث افرادکومنطقی انجام تک پہنچایاجائیگا جبکہ فنا نشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف ) نے اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ چندماہ میں پاکستان نے اینٹی منی لانڈرنگ کیلئے بہتراقدامات کیے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پاکستان اورفنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف )کے درمیان مذاکرات کادورمکمل ہوگیا۔پاکستان نے ایشیا پیسفک گروپ کواپنے نقطہ نظر اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا، جعلی بینک اکاؤنٹس اورمشکوک ٹرانزیکشن کیخلاف کارروائی پربریفنگ دیتے ہوئے پاکستانی حکام نے بتایا کہ پاکستان میں منی لانڈرنگ کامکمل خاتمہ کیاجائیگا۔پاکستانی حکام نے کہاکہ منی لانڈرنگ سے پاکستانی معیشت بری طرح متاثرہورہی ہے جبکہ منی لانڈرنگ کے خاتمے کیلئے موثرحکمت عملی بنائی جارہی ہے ۔

پاکستان/یقین دہانی

مزید : صفحہ اول


loading...