ایئر ڈیفنس کا کراچی کے قریب فائر پاور کا مظاہرہ، آرمی چیف کی مبارک باد

ایئر ڈیفنس کا کراچی کے قریب فائر پاور کا مظاہرہ، آرمی چیف کی مبارک باد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پاک فوج کی ایئرڈیفنس کی صلاحیتوں میں نیا اضافہ ہوا ہے، آرمی ایئرڈیفنس نے کراچی کے قریب فائر پاور کا مظاہرہ کیا، آرمی چیف نے مبارک باد پیش کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی ایئرڈیفنس نے جمعرات کو کراچی کے قریب فائر پاور کا مظاہرہ کیا، ایئرڈیفنس نے البیضا 2019 مشقوں کے دوران اپنے ہتھیاروں کا مظاہرہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فائرپاور کا مظاہرہ دیکھا، پاک فضائیہ کے سربراہ نے بھی مشقوں کا معائنہ کیا۔مشقوں کے دوران پہلی بار ایل وائی 80 سسٹم کو جانچا گیا، آرمی چیف نے آرمی ایئرڈیفنس کو کامیاب فائر پاور پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایل وائی 80 سسٹم سے ایئرڈیفنس صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایل وائی 80 سسٹم قومی سطح پر دفاعی صلاحیتوں کو مزید تقویت دے گا، پاک فضائیہ سربراہ نے بھی ایل وائی 80 سسٹم کی شمولیت پر پاک فوج کو مبارکباد دی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر کور کمانڈر کراچی، کمانڈر آرمی ایئرڈیفنس کمانڈو ودیگر اعلی عسکری حکام بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف نے بہاولپور کور کے زیر اہتمام سرمائی تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا تھا، جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، پاکستان بابائے قوم کے وژن کے تحت امن چاہتا ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...