عدالتی احکامات کی حکم عدولی پر وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، پیپلز پارٹی

عدالتی احکامات کی حکم عدولی پر وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زر داری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے عدالتی احکامات کی حکم عدولی پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کی سیاست سے خوفزدہ عناصر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ عمران خان نے معزز عدالت کے احکامات کی دھجیاں اڑادیں۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد میں لیت ولعل سے حکومتی سازش بے نقاب ہوگئی۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ جے آئی ٹی رپورٹ پی ٹی آئی نے بنائی، ادارے استعمال ہوئے۔ نفیسہ شاہ نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کا گھناؤنا چہرہ سامنے آیا۔ نفیسہ شاہ نے کہاکہ عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں عیاشی کررہے ہیں، عوام مہنگائی کا شکار ہیں۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ چوالیس ہزار یونٹ بجلی پھونک کر وزیراعظم کا حیرتوں میں مبتلا ہونا ایک مذاق ہے۔ نفیسہ شاہ نے کہاکہ قوم کو مہنگائی کے جعلی اعدادوشمار دکھا کر گمراہ نہیں کیا جاسکتا۔
پیپلز پارٹی

مزید :

صفحہ اول -