وزیراعلیٰ پنجاب کاسنگین جرائم میں ملوث اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے مہم چلانے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب کاسنگین جرائم میں ملوث اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے مہم چلانے ...

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کیلئے بھر پور مہم چلانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ پیش کی جائے۔صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور جرائم پر قابو پانے کیلئے منعقدہ جائز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کی بیخ کنی کیلئے زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی اقدامات کیے جائیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیس کسی سیاسی دباؤ کو خاطر میں رکھے بغیر فرائص سرانجام دے کیونکہ صوبے میں قانون کی عمل داری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا لہٰذاپولیس عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے۔وزیراعلیٰ نے پولیس حکام سے ہر ضلع میں امن و امان سے متعلق صورتحال کی رپورٹ بھی طلب کرلی ۔بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب سے چین کے سفیریاؤجنگ نے ملاقات کی جس میں پاک چین تعلقات کے فروغ، سی پیک کے منصوبوں اور نئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ اور چین کے سفیر نے مستقبل میں دو طرفہ تعاون کو نئی جہت دینے کیلئے پبلک پرائیویٹ شراکت داری، سپیشل اکنامک زونز کے قیام اور سماجی شعبوں کی ترقی کیلئے مشترکہ اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب سے سینئر وزیر بلدیات عبدالعلیم خان اور صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے بھی ملاقات کیں۔وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے جامع روڈمیپ تیار کرلیا گیا ہے اورصوبے کی پائیدار ترقی اورعوام کی خوشحالی کے پروگرام پر عملدر آمد کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب

مزید : صفحہ اول


loading...