تعلیمی بورڈ لاہور کی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری

تعلیمی بورڈ لاہور کی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری

لاہور(سٹی رپورٹر)تعلیمی بورڈلاہور کی ایمپلائز ویلفیئر ایسویسی ایشن کے نو منتخب اراکین کی تقریب حلف برداری لاہور بورڈ میں ہوئی۔ صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی سربراہی میں تقریب میں لاہور بورڈ کے چیئرمین پروفیسر چودھری محمد اسماعیل ، سیکرٹری ڈاکٹر ریحانہ الیاس، کنٹرولر پروفیسر محمد ناصر جمیل اور ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں سرفرازنے لاہور بورڈ کے ملازمین کے لئے ون ٹائم اعزازیہ ، دو کی بجائے چار ملازمین کو سرکاری خرچے پر ہر سال حج پر بھجوانے کے علاوہ، ہر سال کرسمس کے موقع پر مسیحی ملازمین کے لیے پانچ ہزار فی کس'' عیدی'' اور پرموشن کے معاملے میں چیئرمین لاہور بورڈ کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کا اعلان بھی کیا۔

اور اس کے ساتھ ساتھ ملازمین کو محنت اور دیانت کو شعار بنانے کی تلقین کی۔لاہور بورڈ کے چیئرمین چودھری محمد اسماعیل نے اپنے خطاب میں ملازمین کے جذبہ خدمت کی خصوصی طور پر تعریف کی اور کہا کہ لاہور بورڈ میں شفافیت کے ساتھ تمام معاملات سرانجام دیئے جاتے ہیں اور مستقبل میں ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے زیادہ بہتر انداز میں تعلیمی خدمات سرانجام دی جائیں گی۔ آخر میں چیئرمین بورڈ کی طرف سے وزیر برائے اعلی تعلیم کو خصوصی شیلڈ پیش کی گئی۔ تقریب سے ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر اور جنرل سیکرٹری نے بھی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...