ریلوے کا حادثات کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے مدد لینے کا فیصلہ

ریلوے کا حادثات کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے مدد لینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(دیبا مرزا سے ) ریلوے نے حادثات کی روک تھام کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت تمام ریلوے کے پھاٹکوں پر ڈیوٹی عملے کو چیک کرنے اور پھاٹکوں کو بروقت بند کرنے سمیت سیکیورٹی کے پہلوؤں کو بھی سامنے رکھ کر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے جبکہ ٹرین کے ڈرائیوروں پر بھی کڑی نظر رکھنے کیلئے ان کے سروں پر بھی سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں جائیں گے تاکہ پتہ چل سکے کہ کس ٹرین کا ڈرائیور سو کر ڈیوٹی دے رہا تھا اور کونسا ڈرائیور اچھی طرح سے ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا ، ابتدائی طور پر یہ کیمرے قرارم ایکسپریس کے انجن میں لگا دئیے گئے ہیں۔ریلوے ذرائع نے پاکستان کو بتایا ہے اس کا مقصد ٹرینوں کے حادثات کو روکنا ہے کیونکہ جب کوئی ٹرین کو حادثہ رونما ہوتا ہے تو اس وقت ٹرینوں کے ڈرائیوروں کی طرف سے بھی یہ اطلاعات موصول ہوتی ہیں کہ وہ تو سوئے ہوئے تھے لیکن جب ان سے پوچھا جاتا ہے تو وہ یہ کہتے ہیں کہ نہیں ہم تو ہوش میں ہی ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے ۔ ریلوے کی ٹرینوں کے انجنوں پر ہوائی جہاز کے طرز پر بلیک باکس بھی لگائیں جائیں گے تاکہ ریکارڈ محفوظ کیا جا سکے ۔ ان اقدامات سے جہاں پر مسافروں کی جان و مال کا تحفظ ہو گا وہیں ریلوے کی املاک کو بھی محفوظ بنانے میں مدد ملے گی ۔
جدید ٹیکنالوجی

مزید :

صفحہ اول -