گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں شعبہ فائن آرٹس کے طلباء کے پراجیکٹ کی نمائش

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں شعبہ فائن آرٹس کے طلباء کے پراجیکٹ کی نمائش

لاہور(لیڈی رپورٹر)جی سی یو لاہور میں شعبہ فائن آرٹس طلباء کی پراجیکٹ نمائش ،طلباء نے مختلف برانڈز اور سماجی موضوعات کی تشہیر کے لئے بنائی گئی اشتہاری مہمات نمائش میں پیش کیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے نمائش کا افتتاح کیا ،جبکہ اس موقع پرجی سی یو شعبہ فائن آرٹس کے انچارج عرفان اللہ بابر اورجی سی یو رجسٹرار صبور احمد خان بھی موجود تھے۔شعبہ فائن آرٹس کے13طلباء نے اپنے اشتہاری پراجیکٹ نمائش کیلئے پیش کئے۔ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے کہا کہ جی سی یو کے طلباء نے انتہائی خوبصورت انداز میں اپنے برانڈز کی تشہیری مہم کو تیار کیا ہے۔

اور روائیتی میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا مہم کو بھی ترجیح دی ہے۔اس موقع پر عرفان اللہ بابر کا کہنا تھا کہ جی سی یو شعبہ فائن آرٹس کے بیشتر طلباء کو ان کی ڈگری مکمل ہونے سے پہلے ہی نامور اداروں کے لیئے کام کرنے کے مواقع مل چکے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...