البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی شاد باغ میں صفائی آگاہی سرگرمی

البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی شاد باغ میں صفائی آگاہی سرگرمی

لاہور(جنرل رپورٹر)البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے کلین اینڈ گرین کمپین کے تحت شادباغ میں صفائی و آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا ۔ البیراک ٹیم نے عامر روڈ پر آگاہی کیمپ لگایا جہاں پر علاقہ مکینوں کو اپنے گردونواح میں صفائی ستھرائی برقرار رکھنے اور پودے لگانے کی ترغیب دی گئی۔ سینٹری ورکرز کی بڑی تعداد نے سرگرمی سے قبل صفائی آپریشن میں حصہ لیا جبکہ البیراک ٹیم کے ہمراہ رہائشیوں میں بروشر تقسیم کئے گئے۔

، دکانداروں، رکشہ ڈرائیوروں اور راہگیروں میں معلوماتی بروشیرز تقسیم کئے۔ اس موقع پر شہریوں سے درخواست کی گئی وہ کچرے کو مقررکردہ جگہوں اور کوڑے دانوں میں پھینکیں اور کوشش کریں کہ اپنے علاقے میں ایک درخت ضرور لگائیں تا کہ فضائی آلودگی پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ ماحول کو خوشگوار بنایا جا سکے۔ بعدازاں، البیراک افسران، مقامی لوگوں اور سینٹری ورکرز کے ہمراہ آگاہی واک بھی کی گئی۔البیراک اسسٹنٹ منیجرز سہیل محمود، سلمان اعجاز، مدثر علی اور ٹاؤن منیجر نعمان پطرس سرگرمی میں موجود تھے۔

سرگرمی

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...