نیب ٹیم خواجہ سعد رفیق کو لے کر واپس لاہور پہنچ گئی

نیب ٹیم خواجہ سعد رفیق کو لے کر واپس لاہور پہنچ گئی

لاہور (آن لائن) نیب لاہور کی ایک خصوصی ٹیم پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کے مرکزی مبینہ کردار اور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو لے کر واپس لاہور پہنچ گئی ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے طلب کرنے پر نیب نے خواجہ سعد رفیق کا دو روزہ راہداری ریمانڈ حاصل کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کو اپنی نگرانی میں دو روز قبل اسلام آباد پہنچایا تھا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے خواجہ سعد رفیق کو ریلوے خسارہ کیس میں طلب کر رکھا تھا۔

نیب ٹیم

مزید : صفحہ اول


loading...