شہید حکیم محمد سعید خدمت انسان کی ایک روشن مثال ہیں،سعدیہ راشد

شہید حکیم محمد سعید خدمت انسان کی ایک روشن مثال ہیں،سعدیہ راشد

لاہور(سٹی رپورٹر) صدر ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان سعدیہ راشد نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے جن افراد نے انسانوں کی مدد کی ان کے کام آئے، ان کو صحیح راستہ بتایا، انہوں نے عزت پائی اور لوگوں کے دلوں میں گھر کر لیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز 9جنوری شہید پاکستان حکیم محمد سعید کے یوم پیدائش اور بچوں کے قومی دن کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ کیمپ جیل میں ترتیب دی گئی بزم ہمدرد نونہال کی خصوصی نشست میں اپنے پیغام میں کیا’۔ صدارت چیئرپرسن رہائی ایجوکیشنل ایڈووکیشنل ویلفیئر آرگنائزیشن فرح ہاشمی نے کی انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ معاشرتی نامساعد حالات، غربت، جہالت، مذہب سے دوری اور پرتشدد رویوں کے باعث جرائم جنم لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کم عمر خطا کاروں کو مفید شہری بنایا جا سکتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...