گیس کی قلت اور روٹی کی قیمت میں اضافہ ظلم ہے ، عوامی ردعمل

گیس کی قلت اور روٹی کی قیمت میں اضافہ ظلم ہے ، عوامی ردعمل

لاہور( نیوز رپورٹر) ملک میں تبدیلی کے نام پر سوائے بلند و بانگ دعوؤں کے کچھ نظر نہیں آتا روٹی کی قیمت میں اضافہ بھی تبدیلی کے نام پر عوام پر ایک بڑا ظلم ہے ان خیالات کا اظہار تندور مالکان کی جانب سے گیس کی قلت کی آڑ میں روٹی اور نان کی قیمت بڑھانے کے فیصلہ کے بعد عوام نے رو نامہ پاکستان سے اپنے رد عمل میں کیا۔ عابد ، اسماعیل،عامر اور حامد نے کہا کہ غریب لوگوں کے لئے روٹی اہم ضرورت ہے اور اب نئی حکومت کے آنے کے بعد لوگوں کے لئے روٹی کی قیمت اضافہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں ملک میں گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے اس وقت ہر طبقہ ہی بہت پریشانی کا شکار ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ حکمران اس جانب توجہ دیں ۔ امین،عظیم،نبیل اور حمید نے کہا کہ ملک میں تبدیلی اس وقت آئے گی جب غریب لوگوں کو ریلیف ملے گا کیونکہ اسوقت ملک میں غربت بہت زیادہ ہے۔

اور اس کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے ہم امید کرتے ہیں کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان جہاں پر دوسرے اہم کاموں میں مصروف ہیں اس جانب بھی توجہ دیں گے ہم تو اس وقت ملک میں تبدیلی محسوس کریں گے جب ملک میں روٹی سستی ہوجائے گی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کا بھی مکمل طور پر خاتمہ ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...