عدالت کے حکم پرحکومت کوہر حال میں عمل کرناپڑے گا

عدالت کے حکم پرحکومت کوہر حال میں عمل کرناپڑے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممتاز قانون اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ قانون سب کے لئے برابرہے وہ حکومت ہویااپوزیشن یاایک عام شہری کی عدالتی فیصلوں پرعمل درآمد کراناحکومت کی ذمہ داری ہے بلاول بھٹوزرداری اورمراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں نکالنے کے عدالتی حکم پرحکومت کوہرحال میں عمل کرناپڑے گاوہ ایشو آف ڈے میں گفتگوکررہے تھے انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل کرناوزیراعظم کی بطوروزیرداخلہ بھی ذمہ داری بنتی ہے اگر اس فیصلے پرعمل نہ ہواتوتوہین عدالت ہوگی جس میں سپریم کورٹ آف پاکستان وزیراعظم کوبطوروزیرداخلہ بھی طلب کرسکتی ہے فیصلے پردرآمد کراناوزیراعظم اور وزیرداخلہ کی ذمہ دار ی ہے اگروہ حکم عدولی کریں گے تویہ توہین عدالت ہوگی۔
اظہرصدیق ایڈووکیٹ

مزید :

صفحہ اول -