سپریم کورٹ کوحکومتی من مانی کا فوری نوٹس لیناچاہئے

سپریم کورٹ کوحکومتی من مانی کا فوری نوٹس لیناچاہئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مسلم لیگ (ن) کے رہنما اقبال ظفر جھگڑانے کہاہے جب سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے بلاول بھٹوزرداری کانام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیاہے توحکومت کیسے نہیں نکالے گی حکمران خود کوہرقانون سے بالاترسمجھ رہے ہیں ،وہ ایشوآف ڈے میں گفتگو کررہے تھے انہوں نے تمام احتساب کے نام پرمسلم لیگ (ن) کو لسٹ پررکھاگیاہے پیپلزپارٹی کوبھی اب شامل کرلیاگیاہے سپریم کورٹ کوحکومتی من مانی کانوٹس لیناچاہئے اور وزیراعظم عمران خان کوطلب کرناچاہئے ۔جس بندے پرکوئی مقدمہ ہے نہ اس پرالزامات ثابت ہوئے ہیں اس کے نام کو ای سی ایل میں ڈالنا انسانی حقوق کے برعکس ہے پیپلز پارٹی کوحکومتی ہٹ دھرمی کے خلاف عدالت عظمیٰ سے رجوع کرناچاہئے ہم حکومتی فیصلے کومسترد کرتے ہیں۔
اقبال ظفر جھگڑا

مزید :

صفحہ اول -