ای سی ایل سے بلاول کانام نہ نکالنا عدالتی فیصلے کی توہین
پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہاہے حکومت نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کانام ای سی ایل سے نہ نکالنے کافیصلہ کرکے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی توہین کی ہے چیف جسٹس کو اس پرازخود نوٹس لیناچاہئے، وہ ایشو آف ڈے میں گفتگوکررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ حکمران پیپلزپارٹی اور اس کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سے خوف زدہ ہے اس لئے وہ انہیں اپنے خودساختہ باسی انتقام کانشانہ بناناجارہاہے اس لئے پی ٹی آئی ان کا راستہ روکنا چاہتے ہیں مگر وہ ایسانہیں کرپائے گی۔ بلاول بھٹو کاماضی بے داغ ہے عوام ان کے ساتھ ہیں حکومت نے ان کانام ای سی ایل سے نہ نکالنے کا اعلان کرکے توہین عدالت کی ہے سپریم کورٹ میں ہروزیراعظم جن کے پاس وفاق وزیرداخلہ کاقلمدان بھی ہے ان کوطلب کرناچاہیے۔
خورشید شاہ