محکمہ اوقاف میں اصلاحاتی عمل کا آغاز کر دیا گیا ،سید سعیدالحسن

محکمہ اوقاف میں اصلاحاتی عمل کا آغاز کر دیا گیا ،سید سعیدالحسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعیدالحسن نے کہا ہے کہ محکمہ اوقاف میں اصلاحتی عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جس کے تحت ہر سیکشن کی ذمہ داریوں کو مزید فعال بنایا جا رہا ہے۔ محکمانہ پالیسیوں کو مافیا کے ہاتھوں خراب کر نے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے سلسلہ میں سخت اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جلد تمام درباروں پر پاپوش رکھنے کی اجرت کو ختم کر دیا جائے گا
۔تمام اوقاف دفاتراور درباروں پر بائیو میٹرک سسٹم حاضری کو لاگو کیا جا رہا ہے تاکہ گھوسٹ حاضری کا خاتمہ ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ جلد مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں جو تمام درباروں کی تزئین و آرائش ،لنگر خانوں،نذرانہ بکسوں کی آمدنی،وقف زمینوں پر شجر کاری ،سی سی ٹی وی کیمروں ،واک تھرو گیٹس کی چیکنگ اور دیگر معا ملات بارے رپورٹس مرتب کریں گی۔جس کی روشنی میں مزید سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔


انہوں نے کہا کہ ماضی میں اس محکمہ کو جس انداز میں مال مفت دل بے رحم سمجھ کر لوٹا گیا وہ سیاہ تاریخ کا حصہ بن گیا ہے۔پی ٹی آئی کی حکومت محکمہ اوقاف کا قبلہ درست کرنے میں اپنی مثال آپ ثابت ہو گی۔ پنجاب حکومت تعلیم، صحت، امن عامہ پر خصوصی توجہ اور ترجیح دے رہی ہے اور انشاء اللہ اس کے بہت جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے جس سے پیشہ ور ناقدین کو مایوسی ہو گی۔ حکومت نے سخت سردی میں بھی سڑکوں پر سونے پر مجبور افراد کو چھت اور کھانے کی فراہمی کیلئے ہر ضلع میں پناہ گاہوں کی تعمیر کے منصوبہ کی خصوصی طور پر شیلٹر ز قائم کئے ہیں۔ حکومت کا معاشرہ کے بے بس اور پریشان حال طبقوں کی دستگیری نہایت احسن اقدام ہے۔ وزیراعلیٰ کے تمام صوبائی محکموں اور اداروں کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لینے کے بھی مثبت اور مؤثر نتائج سامنے آ رہے ہیں اور ان کی کارکردگی میں بہتری اور اضافہ سے ہر طبقہ مستفید ہو گا۔